پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 2003 سے 2023 تک قومی ٹیم کے تین کپتانوں کو برطرف کیا گیا،دو کو مستعفی ہونا پڑا جبکہ ایک کپتان نے ریٹائرمنٹ لے لی۔
2003 کے ون ڈے ورلڈکپ میں جہاں پاکستان گروپ اسٹیج سے باہر ہوا وہیں سے تبدیلیوں کا آغاز ہوا۔قومی ٹیم کے اُس وقت کے کپتان وقار یونس کو 4 سال ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی جانب سے برطرف کردیا گیا۔
2007 ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پھر گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوا۔اس وقت کے کپتان انضمام الحق برطرف تو نہ ہوئے لیکن انہیں ریٹائرمنٹ لینا پڑ گئی۔
History of Resignation and sacking of Pakistani World Cup captains . #WorldCup pic.twitter.com/D3xOJtffQQ
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 15, 2023
2011 کےورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے گروپ اسٹیچ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے شاہد آفریدی کی قیادت میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فیصلہ کُن میچ میں بھارت نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہرکیا تو آفریدی کو بھی کپتانی سے برطرف کردیا گیا۔
کپتانی چھوڑنا ' بہترین فیصلہ ' قرار، عوام کا بابراعظم کو خراج تحسین
2015 میں مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان نے ون ڈے ورلڈکپ جیتنے کی امیدیں باندھیں لیکن کوارٹر فائنل سے آگے نہ جاسکا۔ اسی سال مصباح الحق کو کپتانی سے مستعفی ہونا پڑا۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
سرفراز احمد 2019 کے ورلڈکپ میں بطور کپتان کھیلے لیکن ایک مرتبہ پھر ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہوگئی۔ پی سی بی نے سرفراز احمد کو میگا ایونٹ کے بعد ہی کپتانی برطرف کردیا۔
رواں سال بھی پرانی تاریخ دہرائی دی گئی، بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ چکی، وطن واپسی کے چند دن بعد ہی کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
— Babar Azam (@babarazam258) November 15, 2023