امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمزکیخلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پرجھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے پندرہ ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا۔
سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں امریکی صدر نےکہاکہ نیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے اور میرےخاندان کےبارےمیں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے،ہرجانےکا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔
تاہم اخبارکی جانب سے فوری طور پر صدر ٹرمپ کے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔





















