امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ قطر امریکا کا اتحادی ہے،اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےحماس یرغمالیوں کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بند کرے،امریکی صدر کاکہنا ہےکہ آج صبح میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا،وینزویلا میں کارروائی کےدوران 3 دہشت گرد مارے گئے،ڈرگ مافیا امریکا میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہےتھے،حملے میں امریکی افواج کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مزیدکہاکہ ٹک ٹاک پر چین کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،انٹرنیٹ کےذریعے نوجوانوں کا برین واش کیا جا رہا ہے،چارلی کرک کے قاتل کا ذہن بائیں بازو کےشدت پسندوں نے بدلا،انہوں نے شکاگو اور نیو اور لینز میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا۔






















