معروف پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔
خاندان نے احمد شاہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کےذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی، کہ اب عمرشاہ انکےدرمیان نہیں رہے،ڈاکٹروں کےمطابق عمرشاہ کی قے اسکے پھیپھڑوں میں پھنس گئی تھی، جس سے اسکی ایئرویزبند ہوگئی اورآکسیجن کی سپلائی منقطع ہوگئی،جو دل کے دورے کا باعث بنا،جو موت کی وجہ بنا۔
خاندان نے احمد شاہ کےفیس بک اکاونٹ سےمداحوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے،عمر شاہ کے اچانک انتقال کی خبر پر انکے مداح افسردہ دکھائی دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ احمد شاہ سوشل میڈیا پر 'پیچھے تو دیکھو' سےمشہور ہوئے تھے،انکے چھوٹے بھائی بھی انکے ساتھ ویڈیوز میں نظر آتے تھے،دونوں بھائی رمضان ٹرانسمیشن میں ہر سال شرکت کرتے ہیں جہاں انھیں کافی پسند کیا جاتا ہے۔





















