قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس آج ہوگا،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے،اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف قطر پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا تھا،اور قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔






















