سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد فراہم کر دی ہے، این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے،مقامی انتظامیہ اور دیگر شراکت داروں سے مل کر امدادتقسیم کی جارہی ہے ۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سےمتاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے بڑاریلیف قافلہ روانہ ہوا ، امدادی سامان میں متاثرین کیلئے دس ہزار شیلٹر، نان فوڈ آئٹم کٹس اور دس ہزارفوڈ پیکجز شامل ہیں ، امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع قصور، جلالپورپیروالا، علی پور، لیاقت پور، راجن پور اوربہاولنگر میں کی جا رہی ہے ۔اعلامیے میں کہاگیا ہے یہ اقدام سعودی عرب کی پاکستانی عوام کیلئےانسانی ہمدردی پرمبنی مستقل وابستگی کا عکاس ہے ۔






















