بھارت نے ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں سوریا کمار یادیو47 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31 ، 31 رنز کی اننگ کھلی۔ پاکستان کی جانب سے تین وکٹوں صائم ایوب نے حاصل کیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ فخر زمان نے 17 ، فہیم اشرف نے 11 اور سفیان مقیم نے 10 رنز بنائے ۔ صائم ایوب صفر، محمد حارث تین، سلمان آغا تین، حسن نواز نے 5 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 2 شکار کیے جبکہ کلدیپ یادیو نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں اور بُمراہ نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا اننگز
16 اوور
پہلی دو گیندوں پر دو سنگلز ہوئیں، تیسری اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی ، آخری گیند پر سوریا کمار یادیو نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو کامیاب دلوائی۔
15 اوور
پہلی گیند پر چوکا، دوسری گیند بیٹ ہوئی، تیسری گیند پر ڈبل ہوئی، چوتھی گیند بیٹ ، پانچویں پر سنگل اور چھٹی گیند پر چھکا لگا ۔
14 اوور
پہلی گیند پر سنگل، دوسری پر چوکا، تیسری بیٹ، چوتھی پر چوکا ، پانچویں پر سنگل اور آخری گیند بیٹ ہوئی۔ اوور کا مجموعی سکور 10 رہا۔
13 اوور
پہلی گیند بیٹ ، دوسری گیند پر تلک ورما آوٹ ہوئے، تیسری گیند بیٹ ہوئی جبکہ آخری تین گیندوں پر تین سنگلز ہوئیں۔
12 اوور
پہلی تین گیندوں پر 3 سنگلز ہوئیں ،چوتھی بیٹ ، پانچویں پر سنگل اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی۔
11 اوور
پہلی گیند بیٹ، دوسری اور تیسری پر سنگلز ہوئیں، چوتھی پر ڈبل ، پانچویں بیٹ اور آخری گیند پر سنگل ہوئی۔
10 اوور
پہلی گیند پر چھکا، دوسری گیند پر سنگل، تیسری پر چوکا، چوتھی پر ڈبل، پانچویں پر سنگل، چھٹی گیندبیٹ ہوئی۔
9 اوور
پہلی اور دوسری گیند پر سنگل ہوئی ، تیسری اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی، پانچویں پر سنگل اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی
7 اوور
پہلی گیند بیٹ، دوسری پر سنگل، تیسری پر چوکا، چوتھی اور پانچویں گیند پر سنگلز ہوئیں جبکہ آخری گیند بیٹ ہوئی
7اوور
پہلی تین گیندیں بیٹ ہوئیں، باقی تین گیندوں پر تین سنگلز ہوئیں۔
6 اوور
پہلی گیند پر چوکا ، دوسری پر ڈبل، تیسری پر چوکا، چوتھی پر ڈبل، پانچویں بیٹ، چھٹی گیند پر سنگل ہوئی۔
5 اوور
پہلی گیند پر سنگل، دوسری پر 2 رنز ، تیسری پر سنگل، چوتھی پر ڈبل اور آخری دو گیندیں بیٹ ہوئیں
4 اوور
پہلی دو گیندوں پو 2 چوکے لگے، تیسری گیند بیٹ ہوئی، چوتھی گیند پر ابھیشیک شرما کیچ آوٹ ہوئے، پانچویں گیند بیٹ ہوئی، وائڈ پر ایک سکور ملا، چھٹی گیند بیٹ ہوئی۔
3 اوور
پہلی گیند پر چوکا، دوسری بیٹ، تیسری پر چھکا، چوتھی پر سنگل، پانچویں بیٹ اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی۔
2 اوور
پہلی دو گیندوں پر سنگل ہوئی، تیسری بیٹ، چوتھی اور پانچویں گیند پر دو چوکے لگے، اوور کی آخری گیند پر صائم ایوب نے شبھمن گل کی وکٹ لی۔
پہلا اوور
پہلی گیند پر چوکا ، دوسری پر چھکا، تیسری بیٹ، چوتھی پر سنگل، پانچویں بیٹ ، چھٹی گیند پر سنگل ہوئی
پاکستان اننگز
20 اوور
پہلی گیند بیٹ ہوئی، دوسری اور تیسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے دو چھکے لگائے ، چوتھی گیند بیٹ ہوئی اور آخری دونوں گیندوں پر ڈبلز بنیں ۔ اوور کا مجموعی سکور 16 رہا۔
19 اوور
گیند نو بال ہوئی اور 2 رنز بنے ، پہلی اور دوسری گیند پر دو چوکے لگے ، تیسری اور چوتھی گیند پر سنگل ہوئی، پانچویں بیٹ اور آخری گیند پرسفیان مقیم بولڈ ہو گئے ۔ اوور کا مجموعی سکور 12 رہا۔
18 اوور
پہلی گیند بیٹ، دوسری پر شاہین نے چھکا لگایا، تیسری پر سنگل، چوتھی پر فہیم ایل بی ڈبلیو ہوئے،پانچویں اور چھٹی گیند پر سنگلز ہوئیں۔ اوور کا مجموعی سکور 9 رہا۔
17 اوور
پہلی گیند پر صاحبزادہ فرحان 40 رنزپر باونڈری کے قریب کیچ آوٹ ہوئے، دوسری گیند بیٹ، تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے چھکا لگایا، چوتھی گیند بیٹ ، پانچویں پر سنگل اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی۔ اوور کا مجموعی سکور 7 رہا۔
16 اوور
پہلی گیند پر سنگل، دوسری اور تیسری بیٹ ہوئی، چوتھی پر تین رنز بنے ، پانچویں گیند پر سنگل ہوئی ، چھٹی بیٹ ہوئی۔ اوور کا مجموعی سکور 5 رہا۔
15 اوور
پہلی گیند بیٹ، دوسری اور تیسری گیند پر سنگل ہوئی، چوتھی اور پانچویں بیٹ ہوئی ، چھٹی گیند پر فہیم نے چوکا لگایا اوور کا مجموعی سکور 6 رہا۔
14 اوور
پہلی گیند پر سنگل ، دوسری بیٹ، تیسری اور چوتھی گیند پر سنگلز ہوئیں ، پانچویں بیٹ اور چھٹی گیند پر فرحان نے چوکا لگایا ۔اوور کا مجموعی سکور 7 رہا۔
13 اوور
پہلی گیند پر ڈبل ہوئی ،دوسری اور تیسری بیٹ ہوئی، چوتھی اورپانچویں پر دو وکٹیں گریں ، چھٹی گیند پر سنگل ہوئی ۔اوور کا مجموعی سکور 3 رہا۔
12 اوور
پہلی گیند پر صاحبزادہ فرحان نے چھکا لگایا، دوسری اور تیسری گیند بیٹ ہوئی، چوتھی، پانچویں گیند پر سنگل اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی۔ اوور کا مجموعی سکور 8 رہا۔
11 اوور
پہلی چار گیندوں پر سنگلز ہوئیں ، پانچویں بیٹ جبکہ چھٹی گیند پر سنگل ہوئی ۔ اوور کا مجموعی سکور 5 رہا۔
10 اوور
پہلی تین گیندیں بیٹ ہوئیں، چوتھی پر ڈبل ، پانچویں بیٹ ہوئی، اوور کی آخری گیند پر کپتان سلمان آغا چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری کے قریب کیچ آوٹ ہو گئے اور 3 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ اوور میں مجموعی سکور 2 بنا۔
9 اوور
اوور کی پہلی گیند پر سنگل ہوئی اس کے بعد دوسری، تیسری ،اور چوتھی گیند بیٹ ہوئی جبکہ پانچویں گیند پر سنگل ہوئی اور چھٹی گیند بھی بیٹ ہوئی۔ اوور میں مجموعی سکور 2 بنا۔
8 اوور
پہلی گیند بیٹ ہوئی، دوسری پر سنگل، تیسری بیٹ ، چوتھی گیند پر فخر زمان نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند آسمان کی طرف بلند ہوئی اور سیدھی فیلڈرز کے ہاتھوں میں جاپہنچی ، اس طرح وہ 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، پانچویں اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی ۔ اوور میں مجموعی سکور ایک بنا۔
7 اوور
پہلی گیند بیٹ، دوسری پر سنگل، تیسری ،چوتھی اور پانچویں گیند بھی بیٹ ہوئی جبکہ آخری گیند پر سنگل ہوئی ۔ اوور میں مجموعی سکور 2 بنا۔
6 اوور
پہلی اور دوسری گیند بیٹ ہوئی، تیسری پر صاحبزادہ فرحان نے چھکا لگایا اور چوتھی گیند پر ڈبل ہوئی، پانچویں اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی ۔ اوور میں مجموعی سکور 8 بنا۔
5 اوور
پانچویں اوور میں پہلی دو گیندوں پر سنگلز ہوئیں ، تیسری گیند پر فخر نے چوکا لگایا، چوتھی پر سنگل، پانچویں بیٹ اور چھٹی پر سنگل ہوئی ۔اوور کا مجموعی سکور 8 رہا۔
4 اوور
چوتھے اوور میں پہلی دو گیندیں بیٹ ہوئیں، تیسری پر صاحبزادہ فرحان نے چھکا لگایا اور اوور کی باقی تین گیندیں بھی بیٹ ہوئیں۔ اوور کا مجموعی سکور 6 رہا۔
3 اوور
تیسرے اوور کی پہلی گیند پر سنگل، دوسری پر سنگل ، تیسری پر چوکا ، چوتھی بیٹ ہوئی، وائڈ پر تین رنز، پانچویں پر چوکا اور پانچویں گیند بیٹ ہوئی ۔اوور میں مجموعی 13 سکور بنے۔
2 اوور
جسپریت بمراہ کی پہلی گیند پر سنگل ہوئی، دوسری گیند پر محمد حارث 2 رنز بنا کر باونڈری کے قریب کیچ آوٹ ہو گئے، تیسری گیند فخر زمان نے بیٹ کی اور چوتھی گیند ان کے پاوں سے ٹکراتی ہوئی پیچھے نکل گئی، ایمپائر نے باولر کی کال پر آوٹ دیا لیکن صائم پرامید تھے اور ریویو لیا ، ریویو میں ایمپائر کا فیصلہ ریورس ہو گیا اور تھرڈ ایمپائر نے ناٹ آوٹ قرار دیا، اس فیصلے سے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کی یاد تازہ ہوئی اور یونہی فخر زمان ناٹ آوٹ دیئے گئے جس کے بعد انہوں نےبھارت کیخلاف میچ میں تباہی مچائی، پانچویں گیند پر سنگل ہوئی اور چھٹی گیند بیٹ ہوئی ۔اوور میں مجموعی سکور 2 بنا۔
پہلا اوور
بھارت کی جانب سے اٹیک ہاردیک پانڈیا نے کیا جنہوں نے اوور کی پہلی گیند وائیڈ کروائی لیکن اگلی ہی گیند پر صائم ایوب کو آوٹ کر دیا، دوسری گیند پر سنگل، تیسری پر سنگل اور چوتھی اور پانچویں گیند بیٹ ہوئی ، اوور کی آخری گیند پر ڈبل ہوئی۔ اوور میں مجموعی سکور 5 بنا۔
ٹاس
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے ۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارت کی پلیئنگ الیون میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن ، شیوم دوبے، ہردیک پاندیا، اشر پٹیل ، کلدیپ یادیو ، ورن چکروتی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
دبئی پولیس کی شائقین کیلئے سخت وارننگ
ایشیاکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دبئی پولیس کی ایونٹ سکیورٹی کمیٹی نے کرکٹ فینز کیلئے سخت وارننگ جاری کردی ہے۔اسٹیڈیم میں تشدد، بدزبانی،یا نسل پرستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی،بدتمیزی یا جھگڑا کرنے والے کو ایک سے تین ماہ قید اور دس سے تیس درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دبئی پولیس کاکہنا ہےکہ اسٹیڈیم میں تشدد،بدزبانی یا نسل پرستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، کسی نےاسٹیڈیم میں بدتمیزی یاجھگڑا کیا تو ایک سے3ماہ قید ہوسکتی ہے،10سے30ہزار درہم جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑےگا۔دبئی پولیس نےکرکٹ شائقین کو ہدایت کی ہےکہ کھیل کےدوران مثبت اورمہذب رویہ اپنائیں،ماحول پرامن اورشائقین کی حفاظت یقینی بنائی جائےگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائےگی۔





















