امریکااسرائیل تعلقات بہت مضبوط ہیں اوررہیں گے،صدرڈونلڈٹرمپ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نےاپنےبیان میں کہا قطر میں حالیہ واقعات پر ڈونلڈٹرمپ ناخوش ہیں، مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں،قطری وزیراعظم سے ملاقات میں علاقائی ردعمل پربات ہوئی،قطر سے کئی امورپر اچھی شراکت داری ہے،کئی ممالک قطر میں پیش آئے واقعے پر ناراض ہیں،ہمارا فوکس اب آئندہ اقدامات اورحل پر ہے،قطرمیں جو ہوا،اس کے باوجود 48 مغویوں کی رہائی ضروری ہے۔
مارکوروبیو نےکہا ہماری توجہ اس بات پرمرکوزہےکہ آگےکیسےبڑھناہے،حماس سے اب بھی نمٹنا ہے،خطے میں کوئی بھی اسے وہاں نہیں دیکھنا چاہتا،غزہ کی تعمیر نو اور مستقل امن اولین ترجیح ہے،غزہ کی تعمیر نو ایسے طریقے سے ہونی چاہیے کہ دوبارہ جنگ نہ ہو،دیکھناہوگاغزہ کی تعمیرنوکون کرےگا،رقم کون خرچ کرےگا،انچارج کون ہوگا۔
مزیدکہافلسطینی ریاست کوتسلیم کرنےپراسرائیل کا ردعمل متوقع تھا،صدرچاہتےہیں حماس کا خطرہ نہ رہے اور اگلے مرحلےکی طرف بڑھیں،اگلامرحلہ غزہ کی تعمیر نو اور سیکیورٹی دینا ہے،فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والےممالک کاردعمل سے خبردار کیاتھا، اسرائیل کا ردعمل انہی فیصلوں کانتیجہ ہے،فلسطینی ریاست کی عالمی حمایت پراسرائیل کی سخت پالیسی سامنےآئی۔






















