گوجرخان جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجےمیں 3 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور 4 زخمی زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
گوجرخان جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر کےدرمیان خوفناک تصادم ہوا حادثے کےنتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔
زخمیوں میں سدرہ،میمونہ، حسن رضا اور تحسین فاطمہ شامل ہیں،ریسکیو نے لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






















