اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں صرف اس اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے، اور کسی ایک گروہ کی حمایت نہیں کرتا۔
سماء نیوز کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اب فلسطین سے آگے بڑھ کر لبنان، یمن، ایران اور قطر تک پہنچ چکی ہے، جو خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہے۔
پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کے ارکان نے قطر کی ثالثی کی حمایت کی ہے، اور یہ ایک مشترکہ بیان تھا۔
عاصم افتخار نے اعتراف کیا کہ مشترکہ بیان میں اسرائیل کا نام شامل ہونا چاہیے تھا، کیونکہ حملہ اسی کی جانب سے کیا گیا، تاہم بدقسمتی سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر پر حملے کی مذمت میں اسرائیل کا نام نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔






















