پی آئی اے انجینئرنگ سروسزمیں 22 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہواہے ، جس میں سے 14 ارب روپے کا نقصان صرف گراؤنڈ طیاروں کی مد میں پہنچایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آڈٹ جنرل آف پاکستان نے تفصیلات جاری کردیں ہیں، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان گراؤنڈ طیاروں کی مد میں ہوا، نقصان چیکس کی ٹائم لائن پر عملدرآمد، فیل انجنوں کے بروقت ڈسپوزل نہ کرنے سے ہوا ، طیاروں میں 6 بوئنگ 777 اورلیز پر لئے گئے 2 اے ٹی آر72 شامل ہیں، بوئنگ طیارے 11 مارچ 2020 سے یکم مارچ 2021 کی مدت میں گراونڈ رہے، 25 دیگر مستقل گراؤنڈ طیاروں کے انجنوں کے باعث 6 ارب روپے نقصان کا بھی ذکر ہے ، طیاروں کی مد میں سی اے اے کو3 ارب روپے کے پارکنگ چارجز کا نقصان علیحدہ ہوا، جنوری 2025 میں ڈی اے سی میٹنگ بلانے کے باوجود طلب نہیں کی گئی۔






















