ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 51 گرڈز اور 542فیڈرز متاثر ہوئے،اب تک 307 فیڈرز مکمل جبکہ 227 عارضی طور پر بحال کر دیے گئے۔
پاور ڈویژن کی تیرہ ستمبر تک کی رپورٹ کےمطابق 18 لاکھ ایک ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 14 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے،فیصل آباد الیکٹرک کے 28گرڈز اور 81فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 36مکمل اور 44جزوی طور پر بحال کیے گئے۔
باقی فیڈرز پر بجلی کی بحالی 14ستمبرتک مکمل کر لی جائے گی۔لاہور الیکٹرک کے66 متاثرہ فیڈرز میں سے ب62 مکمل اور5جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ملتان الیکٹرک کے 189 متاثرہ فیڈرز میں سے6 مکمل اور 166جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں،پانی اترنے کے بعد باقی فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
گوجرانوالہ الیکٹرک کے 11گرڈز اور 103 فیڈرز میں سے96 مکمل اور سات جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں,پشاور الیکٹرک کے12گرڈز اور 91فیڈرزمتاثر ہوئے جن میں سے 87مکمل اورچار جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔
شمالی وزیرستان اورخیبر میں ٹرائبل الیکٹرک کے 18متاثرہ فیڈرز میں سے 17مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہوا،ٹیسکو کے باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی 15 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔





















