مریم نوازشریف نے رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائرہ لیا، اس موقع پر مریم نواز کو صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کو چیک بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم حاصل کرنے والےبچوں سے ملاقات بھی کی اور تحائف تقسیم کیئے ، اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب کیلئے 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ ایک متاثرہ شخص کو 20 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ۔
مریم نواز نے متاثرین میں دودھ کے پیکیٹ، کپڑے اور جوتے بھی تقسیم کیےاور کہا کہ سیلاب متاثرین کاجوبھی نقصان ہو گاانہیں دیا جائے گا۔






















