کراچی میں 100 سے زائد بچیوں سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں شربت فروش کا روپ دھار کر کم عمر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا۔ ملزم شبیر احمد نے 100 سے زیادہ بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھروں پر کام کرنے والی ماسیوں کی بچیوں کو ذیادتی کا نشانہ بنانے کے دوران ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ ایک بچی نے ملزم کے گھر سے یو ایس بی اٹھا کردکاندار کو دی۔ جس نے محلہ والوں کے ساتھ مل کر شربت فروش شبیر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کیا ملزم پیسہ بنانے کیلئے ویڈیوزڈارک ویب پرفروخت کرتا تھا ؟ ملزم اکیلا ہے یا پورا گینگ ملوث؟ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ ملزم نے بچیوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کےنام تاریخ بھی ڈائری میں درج کررکھے تھے۔
پولیس کے مطابق چار متاثرہ بچیوں کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف چار مقدمات درج کرلئے گئے۔ موبائل فون سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔






















