امریکی ریاست میری لینڈ کی نیول اکیڈمی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیول اکیڈمی میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں،مڈشپ مین نےطلبا کےہاسٹل میں گھس کرفائرنگ کی،حملہ آورخودکو فوجی اہلکارظاہرکرکےدروازہ کھٹکھٹاتا رہا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،جسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ فوری طورپرحملےسےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتے،نیول اکیڈمی میں حالات اب کنٹرول میں ہیں،اب کوئی حملہ آور موجود نہیں،نیول اکیڈمی کو کلئیر قرار دیدیا گیا ہے۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔





















