ایشیاء کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا گیا 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17.4 اوورز میں عبور کر لیا جس میں لٹن داس 59 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ توہید ہریدوئے نے 35 ، پرویز حسین نے 19 اور تنزید حسن نے 14 رنز بنائے ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جس میں نزاکت خان 42 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ذیشان علی نے 30 رنز کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ یاسم مرتضیٰ نے 28 اور بابر حیات نے 14 رنز کی اننگ کھیلی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، تنظیم حسن اور راشد حسین نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔






















