انگلینڈ میں متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویر بنواتا ہے اور پھر اپنے ساتھی کو بھی تصویر بنوانے کی دعوت دیتا ہے، اسی دوران ایک شخص اچانک دوڑتا ہوا آتا ہے اور گلوکار کے سر پر انڈہ مار کر فرار ہو جاتا ہے۔
ابھی وہ اس صورتحال سے سنبھل بھی نہیں پاتے کہ ایک اور نوجوان پیچھے سے آ کر دوبارہ ان پر انڈہ مارتا ہے۔
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے ساتھ اس طرح کی حرکت کی جائے۔






















