دوحا میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ شیخ محمد بن عبد الوہاب مسجد میں ادا کی گئی جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی بھی شریک ہوئے۔شہداء کی میتوں کو فلسطینی اور قطری پرچموں میں لپیٹا گیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق شہداء کی تدفین مسیمیر قبرستان میں کی جائے گی۔






















