محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی پشین میں کارروائی میں 4 دہشتگردہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں سے دو سب مشین گنز، دو پستول اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ بارودی مواد، پرائما کورڈ اورڈیٹونیٹربھی قبضےمیں لےلئے۔
ہلاک دہشتگرد ایف سی ٹرک پر آئی ای ڈی حملے میں ملوث تھے۔ دہشتگرد لیویز اہلکار پر حملے اور 2022 میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔






















