بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کے نئے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے ، شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی اور شان مسعود ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان ہوں گے ۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی کیپٹن بننے کے بعد ' ایکس'پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ " بابراعظم آپ کی بے مثال قیادت کے زیر سائے حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ ایک اعزاز ہے ، آپ کی قیادت ،ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے ،انشاء اللہ آپ کو بیٹنگ کے مزید ریکارڈ توڑتے ہوئے مشاہدہ کریں گے ۔"
- @babarazam258: under your exemplary leadership, it's been a privilege to witness true teamwork and camaraderie. Your forefront leadership and commitment to team unity and collective success are commendable.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
Looking forward to seeing you break more batting records, In sha… pic.twitter.com/J8mTqfjtD5
یاد رہے کہ بابراعظم نے آج چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کے کچھ دیر کے بعد ایکس پر جاری پیغام میں تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ بابراعظم کے اعلان کے کچھ دیر کے بعد پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کے نئے کپتانوں کا اعلان کیا گیا تاہم ون ڈے کی کپتانی کس کے پاس جائے گی اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ہے ۔