قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔
قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نےسی این این کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا آج پورا خلیجی خطہ خطرے میں ہے،نیتن یاہو مشرقِ وسطیٰ کو انتشار کی طرف دھکیل رہا ہے،اسرائیل کا قطر پر حملہ امن کی ہر امید ختم کررہا ہے ۔
مزید کہا ثالثی کے کردار کو دہشت گردی قراردینا ناانصافی ہے،اسرائیل ثالثی میں شامل ہوکر قطر کا وقت ضائع کررہا ہے،دوحا پر اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے۔





















