وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں میں استحکام حکومت کی ترجیح ہے ، کسانوں کو گندم کی قیمت عالمی مارکیٹ کے مطابق دی جائے گی اور غریب طبقے کو سبسڈی کےذریعے ریلیف دیا جائےگا ۔
وزیر غذائی تحفظ کی زیرصدارت قومی گندم پالیسی 2025-26 اورآئندہ برسوں کی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا ، رانا تنویر حسین نے کہا پاکستان میں روٹی کے بحران کی نوبت نہیں آنےدیں گے ، نئی گندم پالیسی غذائی تحفظ اور کسانوں کی فلاح یقینی بنائےگی،فورٹیفائیڈ آٹے اور ملٹی گرین فلور کے استعمال کو فروغ دیاجائےگا،بچوں اور ماؤں میں غذائی کمی کا حل گندم کی پالیسی میں شامل ہے،وزیر غذائی تحفظ کے مطابق گندم کو موسمی خطرات اور معیار میں کمی سے بچایا جائےگا ، قومی ذخائر جدید سائلوز میں محفوظ ہوں گے، قومی گندم پالیسی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائےگی ۔





















