وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ملتان میں نجی کشتی مالکان کی سیلاب متاثرین سے اوورچارجنگ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ اوورچارجنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تمام نجی کشتیاں پولیس کی سخت نگرانی میں آپریٹ کی جارہی ہیں ، پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کرایہ ادا کرے گی ۔
اس سے قبل مریم نوازشریف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملے کا نوٹس لیا اور کمشنر ملتان کو سیلاب متاثرین کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ کشتی مالکان کو ادائیگی کرنے کی ہدایت بھی کی ۔





















