تحریک انصاف ویمن ونگ کی رہنما قدرت نیازی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ویمن ونگ کی رہنما قدرت نیازی نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے اسلام آباد میںملاقات کی ، اس موقع پر مرکزی رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے ۔
ملاقات میںقدرت نیازی نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین اورصدر عبدالعلیم خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے قدرت نیازی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔