ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ، رپورٹ نے حمیرا اصغر کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ۔
ذرائع کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا، حمیراکی لاش بھی مکمل نہیں تھی ،صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں سلامت تھیں ، جسمانی اعضا نہیں ملے ، حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے۔
خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جبکہ ان کی تدفین 11 جولائی کو آبائی شہر لاہور میں کی گئی تھی۔پولیس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش کم از کم 9 ماہ پرانی تھی۔ ممکنہ طور پر ان کی موت 7 اکتوبر 2024 کو ہوئی تھی۔






















