گزشتہ برس حج کی سعادت سے محروم رہ جانے والے نجی اسکیم کے عازمین کے لیے ایک اور موقع دیدیا گیا، سیلاب کے باعث عازمین کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے، پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا، اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ گزشتہ برس رہ جانے والے عازمین رجسٹریشن کے آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز بچ جانے والے کوٹے پر نئی درخواست وصول کر سکیں گے، عازمین گزشتہ برس جمع کرائی گئی رقم پر بغیر اضافی اخراجات کے حج کرسکیں گے، البتہ یہ سہولت رقم واپس لینے والے عازمین کیلئے نہیں ، انہیں نئی درخواست جمع کروانا ہوگی۔






















