مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ آج ہوگا۔
مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا پہلا میچ آج بھارت اور یواے ای کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا،میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
میزبان ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور افغانستان سے ہار چکی ہے جبکہ اس سے قبل یوگینڈا کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کر چکی ہے۔
یو اے ای نے بھارت کا سامنا صرف ایک بار ٹی ٹوئنٹی میں کیا ہے،اسی طرح بھارت گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اب تک 24 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 3 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے۔
یو اے ای کی قیادت بھارتی نژاد کوچ لال چند راجپوت کر رہے ہیں، جو بھارت کو 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں






















