نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ،جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں۔
پرتشدد مظاہروں کے بعد صورتحال کنڑول کرنے کے لیےفوج نےمختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لی, کھٹمنڈو ایئرپورٹ تمام پروازوں کے لیے تاحال بند ہے تاہم بھیراوا ایئر پورٹ کو آگ لگا دی گئی ہے۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر شہروں میں کرفیو کے باوجود صدر رام چندر پوڈیل اور وزیراعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔
نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا گیا،جس میں انکی اہلیہ زندہ جل گئیں،
نیپال میں نوجوان کرپشن کے خلاف اس وقت سڑکوں پر نکل آئے جب حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سمیت 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی۔
گزشتہ روز پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم نے کے پی شرما اولی نے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔





















