فلسطینیوں کی نسل کشی،سینکڑوں ہالی ووڈ اداکاروں اور ہدایتکاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔
غزہ میں اسرائیلی فورسزکی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،جہاں اسرائیلی مظالم کیخلاف پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہی ہیں،وہیں ہالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار بھی پیش پیش ہیں۔
صہیونی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں ہر ہالی ووڈ اداکاروں اور ہدایتکاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا،فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے عہد نامے پر دستخط کردیئے۔
ہالی ووڈ اسٹاز اور ہدایت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی میں ملوث ہے،اسرائیلی نشریاتی اداروں اور پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے،
عہد نامے پر دستخط کرنے والوں میں فلمی ستاروں میں اولیویا کولمین، مارک رفیلو، ٹلڈا سوئنٹن، خاویر بارڈیم، ایو ایڈیبری، رض احمد اور جوش اوکونر شامل ہیں۔






















