مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ 250 ووٹ لے کر پنجاب کی نشست سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر پولنگ کا عمل 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا جس دوران 251 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا اور 250 ووٹ لے کر رانا ثناء اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔
ایوان میں حکومتی ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، حکومتی اتحاد کےامیدوار رانا ثنااللہ جبکہ اپوزیشن کی امیدوارسلمیٰ اعجازمدمقابل ہیں تاہم اپوزیشن کے بائیکاٹ نے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔
،سینیٹرمنتخب ہونےکےلیےپنجاب اسمبلی کے180ووٹ درکار تھے، پنجاب اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے کل 363 ارکان ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ووٹوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 229 ووٹ ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 24 ،سنی اتحاد کونسل کے 73ووٹ اور مسلم لیگ ضیاء ، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک ووٹ ہے،پنجاب اسمبلی کی 371سیٹوں میں سے پی ٹی آئی کے چھ ارکان اسمبلی سے نااہل ہو چکے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نےتاحال حلف نہیں اٹھایا اورپی پی 269کے میاں علمبردارعباس نے اپنی سیٹ سے استعفی دیدیا تھا،اپوزیشن کی امیدوارسلمی اعجاز کو ایک سو ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا،ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہوگا،ن لیگ کےحمایتی رانا ثناء اللہ کو واضح برتری حاصل ہوگی،سینٹ کی نشست اعجاز چوہدری کو 9 مئی کیسز میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔






















