یوم بحریہ،شہداء کو خراج عقیدت اور آپریشنل مہارت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا، نیول چیف نے پیغام میں کہا کہ 8ستمبر کا دن ان سرفروشوں کیلئے ہے جو سمندری محاذ پر ثابت قدم رہے، معرکہ حق کے دوران بحری سرحدوں کا ناقابل تسخیر دفاع تابناک ماضی کا تسلسل ہے۔
آئی ایس پی آڑ کے مطابق یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاؤں سےہوا، تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے،میراتھن،کشتی ریلی اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کا اہتمام شامل تھا، پی این ایس قاسم،منوڑہ میں بحری انسداد دہشت گردی کی شاندار مشق کا بھی انعقاد کیا گیا، مشق میں مختلف آپریشنل منظر ناموں میں پاک بحریہ کی مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔






















