محکمہ تعلیم سندھ نے کہاہے کہ کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا، سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان محکمہ سندھ کے مطابق سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔



















