نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ تھیٹر اور موسیقی کی کلاسز پیر 15 ستمبر 2025 سے شروع ہونگی۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ بارشوں کے باعث عمارت کی جاری ضروری مرمتی کاموں اور شہر میں متوقع آئندہ بارشوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ہمارے طلباء، فیکلٹی اور عملے کی حفاظت اور بہبود اکیڈمی کی اولین ترجیح ہے، نیاکلاس شیڈول طلباء کو جاری کیا جا رہا ہے۔
ناپاکی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات کو مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہیں تاکہ طلباء ایک محفوظ ماحول میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کر سکیں۔




















