بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل معرکہ میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو رہا ہے اور دونوں ٹیمیں ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی جس کے بعد ان کی کل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 50 سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دوسری جانب ویرات کوہلی نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مجموعی 49 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 290 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئیر کے دوران کل 463 ون ڈے میچز کھیلے تھے۔