لاہور کی مقامی عدالت نے جوئے ایپ کی پروموشن کرنے کے مقدمہ میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم ڈکی بھائی کو عدالت پیش کیا اور ملزم کا مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا ۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون ، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک ، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی ۔ ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے ۔ عدالت ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ملزم ڈکی بھائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔






















