نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑےہیں جس دوران ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کو آگ لگا دی جبکہ کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو کرنے کیلئے فوج تعینات کر دی گئی ۔
دارالحکومت کھٹمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جس کے بعد گیٹ کو آگ لگا دی گئی ، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تین مظاہرین ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے صورتحال پر قابون پانے کیلئے کھٹمنڈو میں فوج تعینات کردی۔ نیپالی حکومت نے کرپشن کے خلاف عوامی ردعمل کو روکنے کیلئے فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی ہے۔





















