یوم بحریہ پر وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے اپنےپیغام میں کہا پاکستان نیوی ہمیشہ ملکی دفاع میں پیش پیش رہی ہے،نیوی کے جوانوں کی وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیاں ہیں۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےاپنےبیان میں کہابحری فوج نے ہمیشہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ساری قوم اپنےنڈرفوجیوں کوسلام پیش کرتی ہے،یوم بحریہ اس دھرتی کےلیےجانیں دینے والوں کی یاد دلاتا ہے۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا نیوی اپنی جانیں ہتھیلی پررکھ کردشمن کامقابلہ کرتی ہے،نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کی قیادت میں بحریہ مضبوط ترہے،پاک بحریہ نے 1965کی جنگ میں لازوال تاریخ رقم کی۔



















