فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی سرگرمیوں کی تفتیش کیلئے ٹیم بھیج دی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں منی لانڈرنگ 2009 سے 2018 تک کے دوران مجموعی طور پر 674.9 بلین ڈالر تک بڑھی جبکہ 2018 کے بعد سے منی لانڈرنگ کا عمل بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی ) حکومت کی اہم شخصیات کی نگرانی میں مزید تیز ہوا۔
معروف اخبار اور ویب سائٹ پولیٹیکو کے مطابق 2010 میں ہندوستان میں منی لانڈرنگ مخالف اقدامات میں متعدد کوتاہیوں کا انکشاف کیا گیا تھا۔
بھارت میں منی لانڈرنگ کا تخمینہ ملکی جی ڈی پی کے پانچ فیصد تک لگایا گیا ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بھارت 2002 کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے جبکہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی ریاست دہشتگردی زندہ مثال ہے۔
ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔