ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لیکن الیکشن کمیشن کو کراچی ڈویژن میں انتخابی عملے کی کمی کاسامناہے۔
الیکشن کمیشن کو انتخابی ڈیوٹی کے لیے صوبائی محکموں کےملازمین کا مکمل ڈیٹا تاحال نہیں دیا گیا۔کراچی ڈویژن میں تیرہ ہزار انتخابی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔
اتتخابی عملے کی عدم دستیابی پر الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت حکام سےرابطہ کیا ہے جس کے بعد سندھ حکومت نےمحکمہ بلدیات،محکمہ تعلیم سمیت دیگر کو احکامات جاری کردئیے۔