این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیاہے جبکہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 2 سے 6 گھنٹےمیں اسلام آباد، راولپنڈی،مری، گلیات،اٹک،چکوال، جہلم میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ، بادلوں کے سسٹم کے باعث ان علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ، طوفانی بارش سےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے ، کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچ سکتا ہے۔






















