آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایسا آلہ ایجاد کر لیا ہے جو دل کے دورے کی پیش گوئی کرسکتا ہے۔
برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کےفنڈ سےکی گئی تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سائنٹفک سیشن میں پیش کی گئی۔ تحقیق کے مطابق سات سال تک مریضوں میں دل کی بیماریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔
اس ڈیٹا کو مصنوعی ذہانت سے لیس ٹول کی مدد سے پراسس کیا گیا تو اگلے دس سال تک مریضوں میں دل کے دورے اور شریانوں میں دباؤ کا قبل از وقت پتہ چلانا ممکن ہوسکا۔
تحقیق کے دوران 45 فیصد مریض قبل از وقت تشخیص کے باعث جان لیوا دل کے دورے سے محفوظ رہے۔