بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کے 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے،انکی جگہ وزیر خارجہ ایس جےشنکر شرکت کریں گے، جو 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا،جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔
روایت کےمطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے،اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ صدارت میں اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
ابتدائی فہرست میں وزیراعظم مودی کو 26 ستمبرکو خطاب کرنا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کر دی گئی ہے،اسی دن اسرائیل، چین، پاکستان اور بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے بھی خطاب متوقع ہیں۔






















