صدر استحکام پاکستان پارٹی اوروفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےیوم دفاع پاکستان پرمسلح افواج کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا 6 ستمبر پاکستان کی عسکری تاریخ کا شاندار باب ہے،قوم ملکی استحکام کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےاپنےپیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر اور یادگار دن ہے،ملکی دفاع میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔
مزید کہا آپریشن بنیان مرصوص سے پاک فوج کی صلاحیتوں کو منوایا گیا،صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ قوم ملکی استحکام کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہے،پاک فوج سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں ہے۔






















