سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی روانگی سیکیورٹی خدشات کے سبب منسوخ کی گئی، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو بذریعہ کوئٹہ بھجوا دیا گیا ہے،علاوہ ازیں آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی،چمن پسنجر اپنے وقت پر روانہ ہوگئی۔






















