سرورِ کونین،رحمتہ للعالمین ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے۔
محسن انسانیت سرورکونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اور یوم دفاع کی خوشیاں ملک بھر میں منائی جارہی ہے،ملک بھرمیں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی،فضا نعرہ تکبیر،اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کی صداؤں سے گونج اُٹھی ۔
یہ بھی پڑھیں؛ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کا 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی پیغام
شہرشہر عیدمیلادالنبی کی خوشیاں، چارسُو نور کی برسات، مساجد پر چراغاں، سرکاری اور نجی عمارتیں بھی جگمگانے لگیں۔عاشقان رسول کے درود و سلام کے نذرانے، آج جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ میلاد مصطفیٰ کی محافل سجیں گی،دل منور کیئے جائیں گے۔
یوم دفاع کی مناسبت سےنیول ہیڈ کوارٹرزمیں یادگار شہداء پر تقریب رکھی گئی،چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے،جہاں انہوں نے یادگار پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،پاک بحریہ کے افسران اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔






















