آن لائن جوا، بیٹنگ ایپ کےفروغ کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر اور انفلوئنسرز کو نوٹس جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز رجب بٹ، اقرا کنول،محمد انس علی کو 9 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی غیر قانونی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے کیس میں گرفتار ہیں اور آج انہیں عدالت پیش کیا گیا، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کر دی گئی ہے ۔
ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، جس کے تحت ان کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔
مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شقیں 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔






















