چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا، علاقوں میں سیلاب سے تباہی نظر آ رہی ہے، صوبائی حکومت سیلاب میں بہت محنت کر رہی ہے، گزشتہ سیلاب میں بی آئی ایس پی کےتحت لوگوں کی مددکی، صوبائی حکومت تنہا سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کر سکتی،وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کے تحت متاثرین کی مدد کرے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ماننا چاہیے وزیراعلیٰ مریم نواز محنت کر رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی ایمرجنسی لگائی جائے، بیج اور کھاد دے کر کسانوں کی مدد کی جائے، کسانوں کو قرض کے ذریعے بھی ریلیف دیا جائے، تباہی کاتخمینہ لگا کر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کاساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے، کسی متنازع قدم کی طرف نہیں بڑھیں گے،متحد رہیں گے، بھارت انسانیت بھول گیا،جان بوجھ کر معلومات شیئر نہیں کیں۔






















