پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ براون ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئیں،یہ واقعہ دیوسائی نیشنل پارک میں بڑا پانی کے قریب پیش آیا،گلوکارہ کوزخمی حالت میں ریسکیوکرکےسکردواسپتال منتقل کیا،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
حملے میں گلوکارہ کے دونوں بازوں شدید زخمی ہوئے،گلوکارہ پر ریچھ حملے کے بعد حکومت نے دیوسائی میں کیمپنگ پر پابندی عائد کردی،آئندہ کوئی ٹریولر اور سیاح رات کےوقت کیمپنگ نہیں کرسکے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک گانے کی شوٹنگ کیلئے دیوسائی میں موجود تھیں۔




















