پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کم تعداد کےباعث 3ٹرینیں معطل کردی۔
ریلوےحکام کےمطابق کراچی سےکوئٹہ بولان میل آج منسوخ رہےگی،کراچی سےپشاور خوشحال خان خٹک ایکسپریس آج معطل رہےگی،کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس 6ستمبر تک معطل رہےگی
ریلوےحکام کاکہنا ہےکہ متاثرہ مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،کراچی سے سیالکوٹ علامہ اقبال ایکسپریس1گھنٹےتاخیرکےبعد4:30بجےروانہ ہوگی،کراچی سےراولپنڈی پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹےتاخیر کےبعد3:30بجےروانہ ہوگی،اس کے علاوہ کراچی سے لالہ موسیٰ ملت ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر کے بعد شام6بجےروانہ ہوگی۔






















