صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر بارود کی برسات کردی،24 گھنٹوں میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ٖجنگی صورتحال کے پیش نظر شہر میں بھوک کے ڈیرے ہیں،غذائی قلت نے مزید 6 افراد کی جان لے لی،غزہ میں پانچ سال سے کم عمر ہربچہ خوراک کی کمی کا شکار ہے،یونیسیف نے اپیل کی ہےکہ غزہ میں زندگیاں داؤ پر ہیں،انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
تل ابیب میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے احتجاج کے دوران نتین یاہو کے خلاف نعرئے لگائے گئے،پولیس نےمتعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے یو اے ای کے صدرکی ملاقات ہوئی،ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔






















